اقوام متحدہ۔15اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے 6افریقی ممالک اور یمن کے بھوک سے متاثرہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارےنے آفس فار کوآرڈینیشن آف ہیومنٹیرئن افیئرز ( او سی ایچ اے)کے حوالے سے بتایا کہ یہ امداد سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف)، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور شراکت داروں کو صومالیہ، ایتھوپیا، کینیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، نائیجیریا …
اقوام متحدہ کی 6افریقی ممالک اور یمن کے بھوک سے متاثرہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔15اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے 6افریقی ممالک اور یمن کے بھوک سے متاثرہ علاقوں کے لیے 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
چینی خبر رساں ادارےنے آفس فار کوآرڈینیشن آف ہیومنٹیرئن افیئرز ( او سی ایچ اے)کے حوالے سے بتایا کہ یہ امداد سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف)، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور شراکت داروں کو صومالیہ، ایتھوپیا، کینیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، نائیجیریا کے ساتھ ساتھ یمن میں بھوک اور افلاس سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گی ۔
او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ ان ممالک میں غذائی بحران کی سنگین صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے ۔
رواں سال مارچ میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا عالمی خوراک کی قیمت انڈیکس 1990 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یمن میں ایک لاکھ 61 ہزار افراد کو رواں سال کے وسط تک انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی ) کےخوراک کے عدم تحفظ کے تباہ کن فیز 5 کے سامنےکا امکان ہے۔
جنوبی سوڈان میں55ہزار افرادپہلے ہی فیز5 کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارشیں نہ ہوئیں، قیمتیں بڑھتی رہیں اور امداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو صومالیہ میں81ہزار افراد کو اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
او سی ایچ اے نے کہا کہ سوڈان، نائیجیریا اور کینیا میں تقریباً 4.5 ملین افراد ا جلد ہی آئی پی سی کے فیز 4 کا سامنا کریں گے۔
نئی فنڈنگ کے ساتھ سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے گزشتہ 6ماہ میں ان 7 اور دیگر ممالک میں بڑھتے ہوئے غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 170 ملین ڈالر سے زیادہ مختص کیے ہیں۔ ■








