پاکستان زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے چینی تجربات اور مہار توں سے سیکھنے کا خواہش مند ہے ، پاکستانی سفیر معین الحق

بیجنگ۔16اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کارپوریٹ فارمنگ، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی تیاری، زرعی مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کرانے، زرعی صنعت کے قیام اور کولڈ چین نیٹ ورک کے قیام پر توجہ د ینا چاہتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے چینی تجربات سے اور زرعی شعبہ …

بیجنگ۔16اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کارپوریٹ فارمنگ، فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی تیاری، زرعی مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کرانے، زرعی صنعت کے قیام اور کولڈ چین نیٹ ورک کے قیام پر توجہ د ینا چاہتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے چینی تجربات سے اور زرعی شعبہ کی مہارتوں سے سیکھنے کا خواہش مند ہے ۔

انہوں نے یہ باتیں چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) کے نائب صدر پروفیسر ڈینگ زیوکسن کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات میں کہیں۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور ہوازونگ زرعی یونیورسٹی کے سرکردہ ماہرین اور فیکلٹی ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات کے دوران زراعت کے شعبے میں چین پاکستان دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

سفیر معین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے زرعی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور زرعی شعبے میں ترقی پر چین کی تعریف کی۔ پاکستان کارپوریٹ فارمنگ، فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے نئے بیجوں کی تیاری، زرعی مصنوعات کی نئی اقسام متعارف کرانے، ایگرو انڈسٹری کے قیام اور کولڈ چین نیٹ ورک کے قیام پر توجہ دینے کے ساتھ ملک میں زرعی شعبے کو جدید بنانے کے لیے چینی تجربے اور مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ پروفیسر اقرار نے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اور چینی یونیورسٹیوں کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں تعاون کے نئے شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ۔

انہوں نے فیصل آباد میں خصوصی زرعی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی تجویز پیش کی اور اس منصوبے کے لیے چینی ہم منصبوں اور کاروباری اداروں کو مدعو کیا۔ پروفیسر ڈینگ نے تجاویز کو مثبت طور پر نوٹ کیا اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سی اے ای کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔