مسجد الحرام میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے 100 دروازے کھول دیئے گئے

مکہ مکرمہ۔20اپریل (اے پی پی):مسجد الحرام میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے 100 دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی آمد ورفت کے لیے 100 دروازے مختص اور آمد ورفت کو منظم بنانے کے لیے 330 اہلکار وں کو مخصوص دروازوں پرتعینات کیا گیا ہے۔ گروپ …

مکہ مکرمہ۔20اپریل (اے پی پی):مسجد الحرام میں زائرین کی آمد ورفت کے لیے 100 دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی آمد ورفت کے لیے 100 دروازے مختص اور آمد ورفت کو منظم بنانے کے لیے 330 اہلکار وں کو مخصوص دروازوں پرتعینات کیا گیا ہے۔

گروپ بندی اور کراؤڈز مینجمنٹ کے انڈر سیکرٹری جنرل اسامہ بن منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ ایجنسی نے زائرین کے داخلے کے لیے48دروازے مختص کیے ہیں جن میں 17 تیسری سعودی توسیع میں، 23 شاہ فہد توسیع میں جبکہ 8 المسا کےعلاقے و اجیاد پل گیٹ،کنگ فہد توسیع کے 13 دروازے، شاہ عبدالعزیز کے علاقے میں 6 دروازے اور المسا اور اجیاد میں 19 دروازے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہنگامی خدمات کے لیے 10 دروازے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسری سعودی توسیع میں مردوں کے لیے 35 اور خواتین کے لیے نماز ادائیگی کی 30 جگہیں تیار کی گئی ہیں نیز زائرین کی رہنمائی کے لیے کئی راستے بنائے گئے ہیں تاکہ ہجوم کی آسان آمد ورفت یقینی بنائی جا سکے۔