انقرہ ۔20اپریل (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نےاسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتزوگ کو خبر دار کیا کہ وہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کو براداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی صدر سے فون پر علاقائی مسائل ، دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر فلسطین …
مسجد الاقصی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں جائے گا، ترک صدر کی اسرائیلی صدرکو تنبیہ

مزید خبریں
انقرہ ۔20اپریل (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نےاسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرتزوگ کو خبر دار کیا کہ وہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کو براداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں ترک صدر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی صدر سے فون پر علاقائی مسائل ، دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر فلسطین میں بعض اسرائیلی بنیاد پرست گروپوں اور سیکورٹی فورسزکی وجہ سے ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپریل کے اوائل میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے ہی مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ہونے والے واقعات میں فلسطینیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے پر بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بنیاد پرستوں کی وجہ سے ہونے والے یہ واقعات پوری اسلامی دنیا کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔
انہوں نےاسحاق ہرتزوگ کا خبر دار کیا کہ اسرائیل کو مسجد الاقصی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی کی قطع اجازت نہیں دی جائے گی ۔








