اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منگل کو روس، جمعرات کو یوکرین کا دورہ کریں گے

64

اقوام متحدہ۔23اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش آئندہ منگل کو روس اور جمعرات کو یوکرین کا دورہ کریں گے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ سیکرٹری جنرل آئندہ منگل کو روس اور جمعرات کو یوکرین کا دورہ کریں گےاور روسی اور یوکرینی اور وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری جنرل منگل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور جمعرات کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمترو کولیبا سے ملاقات کریں گے ۔

اقوام متحدہ کی ترجمان ایری کنیکو نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کو روکنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے عملے سے بھی ملاقات کریں گے اور یوکرینی عوام کی انسانی امداد کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔