آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پدھار سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ

62
ispr
ispr

راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اس دوران افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افطار ی بھی کی۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضہ کی ادائیگی میں بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت پر ان کی تعریف کی۔ قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔