یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ کی عید الفطر کے موقع پر پاکستانی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ، اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نےعید الفطر کے موقع پر بیلجیم اور لکسمبرک میں مقیم پاکستانی برادری کے تمام افراد کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، …

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ، اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نےعید الفطر کے موقع پر بیلجیم اور لکسمبرک میں مقیم پاکستانی برادری کے تمام افراد کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ اور احترامِ انسانیت کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم باہمی ہمدردی اور رواداری کے جذبے کو پس پشت نہیں ڈالیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ضرورتمندوں، کو اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے عید کو سادہ اور پُر وقار طریقے سے منائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے اور وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔