یوکرین میں کورونا وائرس ،روس۔ یوکرین جنگ نے لاکھوں افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے، عالمی ادارہ صحت

جینوا۔5مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپی ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں کورونا وائرس اور روس۔ یوکرین جنگ نے لاکھوں افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوکرین میں 2 ماہ سے جاری تنازعے نے ملک میں بے یقینی، عدم تحفظ کو جنم دیا ہے جس سے صحت کی دیکھ بھال …

جینوا۔5مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپی ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں کورونا وائرس اور روس۔ یوکرین جنگ نے لاکھوں افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوکرین میں 2 ماہ سے جاری تنازعے نے ملک میں بے یقینی، عدم تحفظ کو جنم دیا ہے جس سے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارے نے یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک میں بڑھتے ہوئے خوراک کے بحران پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔