اقوام متحدہ۔6مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نےایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے کے لیےفراہم کی جانے والی امداد کو ناکافی قرار دیا ہے اور ٹیگرے کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 169 ٹرک تقریباً 4ہزار …
ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے کے لیے فراہم کی جانے والی حالیہ امداد ناکافی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔6مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نےایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے کے لیےفراہم کی جانے والی امداد کو ناکافی قرار دیا ہے اور ٹیگرے کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 169 ٹرک تقریباً 4ہزار 300 میٹرک ٹن امدادی سامان لے کر ایتھوپیا کےعلاقے ٹیگرے پہنچے، جو ضرورت سے بہت کم ہے۔ ادارے نے کہا کہ 27 ٹرکوں کا نیا قافلہ جس میں تقریباً ایک ہزار میٹرک ٹن خوراک اور دیگر ضروری اشیاشامل تھیں 29،30اپریل کو ٹیگرے کے علاقائی دارالحکومت میکیل پہنچی، اپریل کے آغاز میں امدادی نقل و حمل کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ٹیگرے پہنچنے والا یہ چوتھاامدادی قافلہ تھا،
ایجنسی نے کہا کہ اس علاقے میں بنیادی طور پر بجلی، مواصلاتی نیٹ ورک اور بینکنگ سمیت ضروری خدمات منقطع ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار موسم گرما سے قبل بیج اور کھاد سمیت ٹیگرے میں امدادی سامان کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھمل کر کام جاری رکھیں گے۔








