اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یوکرین میں امن کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم

76

اقوام متحدہ۔7مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یوکرین میں امن کے لیے سلامتی کونسل کی متفقہ قرارداد کی منظوری اور اس سلسلے میں ایک آواز بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف گزشتہ روز قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قرارداد میں مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی حمایت کی گئی ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین میں امن کے لیے قرارداد کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے ، لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے اور امن کی راہ تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔