افغانستان میں 7 ہزار سے زائد غریب خاندانوں کوخوراک کی امداد کی فراہمی

51
World Food Programme
World Food Programme

کابل۔16مئی (اے پی پی):افغانستان میں حالیہ دنوں میں 7 ہزار سے زائد غریب خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی۔

چینی خبر رساں ادارے نے افغان وزارت دیہی بحالی اور ترقی کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) نے افغان وزارت دیہی بحالی اور ترقی کے تعاون سےمشرقی صوبہ پروان کے ضلع جبل السراج اور سورخی پارسا کے 4 ہزار 400 بے سہارا خاندانوں میں خوراک کے پیکج جن میں آٹا، کھانا پکانے کا تیل، پھلیاں اور نمک شامل تھاتقسیم کیا

، اس کے علاوہ صوبہ جازجا ن کے محکمہ مہاجرین اور وطن واپسی کے سربراہ عبدالقیوم نظری نے بتایا کہ شمالی صوبہ جازجان کے 2 ہزار 640 غریب خاندانوں میں بھی امدای خوراک کے پیکج تقسیم کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مزید خاندانوں میں بھی امدادی خوراک فراہم کی جائے گی۔