اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کانگو میں ایک ہفتے میں سو شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ ۔18مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کانگو میں ایک ہفتے میں تقریباً 100 شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ کانگومیں ان کے انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے ساتھیوں نے کئی مہلک چھاپوں کے بعد تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ …

اقوام متحدہ ۔18مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کانگو میں ایک ہفتے میں تقریباً 100 شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ کانگومیں ان کے انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے ساتھیوں نے کئی مہلک چھاپوں کے بعد تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے اوائل سےاتوری صوبے میں حملوں کے ایک سلسلے میں تقریبا 100 شہری مارے جا چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک مبینہ طور پر 500 سے زائد شہری مارے گئے ہیں۔

سکولوں اور ہسپتالوں پر کم از کم 12 حملے بھی رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ پچھلے مہینے میں ہونے والے حملوں نے جوگو کے علاقے میں 165,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ عدم تحفظ بھی انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی رسائی کو متاثر کرتا ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی ٹیموں کی نقل و حرکت کو محدود کرتا ہے اور امداد کی تقسیم میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔