اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بدھ کو سعودی سفارتخانہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مذہبی امور آفتاب اکبر درانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ حج انتظامات …
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورکاسعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بدھ کو سعودی سفارتخانہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مذہبی امور آفتاب اکبر درانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ حج انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیر مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں لاہور اور کراچی کی شمولیت اور پاکستان کے مخصوص ثقافتی و معاشی حالات کے پیش نظر عازمین حج کیلئے عمر کی بالائی حد کو 75 سال تک بڑھانے کی درخواست کی۔
سعودی سفیر نے کہا کہ اعلیٰ سعودی حکام تک اس پیغام کو فورا پہنچایا جائے گا اور پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔








