اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر کر دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔سلمان صوفی، مدر ٹریسا ایوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر، ویمن آن ویلز اور شہر خموشاں سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی سٹریٹجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔ سلمان صوفی کو دنیا میں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ ممتاز افراد میں شامل کیاگیا جس میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں ،
انہیں وائٹل وائسز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔تمام وزارتوں کو ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کے اصلاحات ایجنڈا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔