اقوام متحدہ۔2جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی میں امن مشن کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے اردنی اہلکار کےا ہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی مزموم کوشش ہے۔واضح رہے کہ مالی کے شمالی علاقے کڈال میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک امن اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئےتھے۔ عسکریت پسندوں نے امن مشن کے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔