اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات کیلئے پولنگ 31 جولائی کو ہوگی جبکہ امیدواران کاغذات نامزدگی 13 سے 16 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 سے 22 جون جبکہ انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ کئے جائیں گے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور تقرری و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔