ریاض ۔3جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےفرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فرانسیسی ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فرانس کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرتے رہنے کا خواہش مند ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے فرانس اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔