دنیا میں ہر سال 10 میں سے ایک شخص خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت

155
، عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔8جون (اے پی پی):عالی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 10 میں سے ایک شخص خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتا ہے ، فوڈ سیفٹی ماہرین نے خوراک سے پیدا ہونے والے خطرات کو روکنے اور ان کا پتہ لگانےپر زور دیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے ڈبلیو ایچ او کے محکمہ برائے غذائیت اور فوڈ سیفٹی کے ماہر سیمون موریس رسل کے حوالے سے بتایا کہ خوراک سے پیداہونے والی زیادہ تر بیماریوں کو مناسب خوراک اور آگاہی کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او ) کے سینئر فوڈ سیفٹی آفیسر مارکس لیپ نےکہا کہ فوڈ سکیورٹی ادارے کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی رکاوٹوں کے تناظر میں فوڈ سیفٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔