ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’’ڈی – ایٹ‘‘ کا 25 واں اجلاس کل سے استنبول میں شروع ہو گا

194

استنبول ۔15جون (اے پی پی):ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’’ڈی – ایٹ‘‘ کا 25 واں اجلاس کل سے استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔ترک ایوان تجارت کےمطابق،ڈی -ایٹ سرمایہ کاری فورم کے زیر عنوان یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

اجلاس کی افتتاحی تقریب سے وزیر تجارت مہمت مُش ، ترک ایوان تجارت کے صدر رفعت حصار جیک اولو،نائیجیریا کے وزیر خارجہ زبیر دادا،پاکستان کے امورسرمایہ کاری کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل عیسیاکا عبدالقادر امام خطاب کریں گے۔

اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سرمایہ کاری وفود اور تجارتی و صنعتی ایوانوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔ترکی ،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ایران، مصر،ملائیشیا ،نائیجیریا اور پاکستان ڈی -8 کے رکن ہیں ۔