36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام موجود وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=312624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں