وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو خراج تحسین

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فیصل بلوچ کو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد مدعو کیا۔وزیر اعظم نے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پر فیصل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے تمغۂ شجاعت کیلئے نامزد کیا ۔