کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے، مشعال ملک

78
مشعال ملک

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نےکہا ہے کہ ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو لاکھوں کشمیریوں کے قتل اور لاکھوں کشمیریوں کی توانا آواز یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جبر زبردستی کے زریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا، بھارت تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے۔سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت،یاسین ملک کی حق گوئی سے خوفزدہ ہے۔بھارت کے کالے قوانین و عدالتی نظام عالمی تقاضوں کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔یاسین ملک کو دہشگرد کہنا بھارتی بوکھلاہٹ ہے، عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے۔