وزیراعظم شہباز شریف سے سابق کرکٹرخالد محمود کی ملاقات

لاہور۔19جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے سابق کرکٹرخالد محمود نے ملاقات کی۔اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹرخالد محمود نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعظم سے اسامہ اشفاق سرور اور عبداللہ اشفاق سرور نے بھی لاہور میں ملاقات کی۔