خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق 14 سے 17 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق میدانی اضلاع پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز اور اضافی احتیاط کریں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق عوام گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور بجلی کی تاروں و خطرناک اشیاء سے دور رہیں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق سیلابی پانی میں داخل ہونے یا اسے عبور کرنے سے گریز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق متعلقہ ادارے نکاسی آب کے نظام کو صاف اور فعال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے فعال ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







