ایس پی انویسٹی گیشن کرک کمال حسین خان نے جمعہ کے روز تھانہ صابر آباد کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج پولیس اہلکار محمد امتیاز کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا
ایس پی انویسٹی گیشن کرک کا زیرِ علاج پولیس اہلکار کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ ہسپتال پشاور کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ایس پی انویسٹی گیشن کرک کمال حسین خان نے جمعہ کے روز تھانہ صابر آباد کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج پولیس اہلکار محمد امتیاز کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔تر جمان ضلع کر کے پولیس کے مطابق اس موقع پر ایس پی کمال حسین خان نے زخمی پولیس اہلکار سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی معلومات حاصل کیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے زخمی اہلکار کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ ان کے لواحقین کے صبر و استقامت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ایس پی کمال حسین خان نے ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکار کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں و پیرا میڈیکس سٹاف کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔







