بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کوئٹہ میں 8ویں ایڈہاک نصابی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی، ڈائریکٹر جنرل بی سی ایس اے نے کی۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرینِ تعلیم اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی
بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کوئٹہ میں 8ویں ایڈہاک نصابی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان سول سروسز اکیڈمی کوئٹہ میں 8ویں ایڈہاک نصابی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی، ڈائریکٹر جنرل بی سی ایس اے نے کی۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرینِ تعلیم اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ مواصلات، تعمیرات، فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے انجینئرز،سب ڈویژنل آفیسرز کے لیے 12 ہفتوں کے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سپرنٹنڈنٹس و آفس کوآرڈینیٹرز کے لیے 8 ہفتوں کے تربیتی پروگرام اور اسسٹنٹ کمشنرز و سیکشن آفیسرز کے لیے پہلے پری سروس تربیتی پروگرام کے نصاب پر غور کیا گیا اور منظوری دی گئی۔
اجلاس میں دوستین خان جمالدینی، عبداللہ خان، ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی، ڈاکٹر فیصل خان، سید غوث علی شاہ، رحمت اللہ چانگیزی اور نذر محمد کاکڑ سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ محمد رفیق رئیسانی، محمد رفیق اور ڈاکٹر علی نواز بلوچ خصوصی مدعوین کے طور پر شریک ہوئے۔تربیتی پروگراموں کا مقصد سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ، انتظامی، تکنیکی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور مؤثر، شفاف اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کے لیے ان کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے۔بلوچستان سول سروسز اکیڈمی سرکاری افسران کی استعدادِ کار میں اضافے، پیشہ ورانہ معیار کی بہتری اور بہترین طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔







