ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے سوشل میڈیا پر منیٰ میں حاجیوں کی مبینہ مشکلات کے حوالے زیر گردش ویڈیو کو مسترد کر دیا

93

مکہ مکرمہ ۔30جون (اے پی پی):ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے سوشل میڈیا پر منی میں حاجیوں کی مبینہ مشکلات کے حوالے زیر گردش ویڈیو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی حج 2022 میں 9 دن باقی ہیں اس لئے ہمارے حاجیوں کو منی میں مشکلات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے حاجی ابھی وہاں پہنچے ہی نہیں ہیں ۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم شبانہ روز حاجیوں کی خدمت کر رہے ہیں ان سے بھی ہمارے حج انتظامات کے بارے میں رائے لی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر کو پھیلانا شرعی اور اخلاقی اصولوں کے بر عکس ہے ۔