اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں (آج) 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹرل سیکریٹریٹ 180 ایچ، ماڈل ٹائون لاہور میں مانیٹرنگ سیل، سینٹرل کنٹرول روم اور سوشل میڈیا ونگ قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم سے تمام حلقوں سے معلومات اور اطلاعات جمع کر کے بلا تاخیر عوام اور میڈیا تک پہنچائی جائیں گی تاکہ ڈسکہ کے ووٹ اور الیکشن عملہ، چور، فسادیوں پر نظر رکھی جائے اور ان کی شرانگیزیوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔