اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):گذشتہ مالی سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی خالص آمدنی میں69فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 22-2021 کے دوران 9 مہینوں میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی112044ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2021 میں جولائی تا …
او جی ڈی سی ایل کی آمدنی میں 9 ماہ کے دوران 69فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):گذشتہ مالی سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی خالص آمدنی میں69فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 22-2021 کے دوران 9 مہینوں میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی112044ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2021 میں جولائی تا مارچ21-2020 کے عرصہ کےلئے او جی ڈ ی سی ایل کو66346ملین روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔
اس طرح مالی سال 2021 کے ابتدائی9 ماہ کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2022کے اسی عرصہ میں کمپنی کی خالص آمدنی میں 45698ملین روپے یعنی68.9 فیصد کا انمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں بڑھوتری کے نتیجہ میں فی حصص آمدن بھی 15.43روپے کے مقابلہ میں26.05روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ2022 کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو43161ملین روپے خالص منافع جبکہ10.03روپے فی حصص آمدن ہوئی ہے جو مالی سال 2021کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 78.9فیصد زیادہ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ2021کےلئے کمپنی کا خالص منافع 24121ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن5.61روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔








