اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):مالی سال 22ء میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں ،جون میں ترسیلات زر بڑھ کر 2.76 ارب ڈالر ہوگئیں جو ماہانہ بنیاد پر 18.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (666 ملین ڈالر)، متحدہ عرب …
مالی سال 22ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):مالی سال 22ء میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں ،جون میں ترسیلات زر بڑھ کر 2.76 ارب ڈالر ہوگئیں جو ماہانہ بنیاد پر 18.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (666 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارت (495 ملین ڈالر)، برطانیہ (455 ملین ڈالر) اور امر یکا (285 ملین ڈالر) سے آئیں ۔مجموعی طور پر مالی سال 22ء میں ترسیلات بڑھ کر ریکارڈ 31.2 ارب ڈالر ہوگئیں جو مالی سال 21ء کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔








