پاکستان کا مصر میں المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان کی حکومت اور عوام نے مصر کے شہر منیاکے قریب المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر مصر کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):پاکستان کی حکومت اور عوام نے مصر کے شہر منیاکے قریب المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر مصر کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ عوام اور حکومت مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر کے صوبے منیا میں بس کی کھڑے ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے ۔