پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہو گا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو، صدر مملکت ڈاکٹرمحمد عارف علوی کا ٹویٹ

97
عارف علوی

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرمحمد عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لئے کام کرنا ہو گا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہاکہ ‏ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔