اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد/راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں ،ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، …
ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد/راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں ،ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور سکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔
آج جمعہ کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمالی ومشرقی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر، سندھ، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (ایئر پورٹ 63، سٹی 19) ، مری 53،خانپور 49، چکوال 41، بھکر 39، اسلام آباد (گولڑہ 40، بوکڑہ 37،زیرو پوائنٹ03،سیدپور 01) ، راولپنڈی ( چکلالہ 37, کچہری31، شمس آباد 16)،نور پور تھل 25، گوجرانوالہ24، رحیم یار خان 20، نارووال 18، ملتان (ایئر پورٹ 11، سٹی 06) ،فیصل آباد 09، لیہ، جھنگ 08، گجرات،ڈیرہ غازی خان 05، کوٹ ادو، بہاولنگر 02،منڈی بہائوالدین ، بہاولپور(ایئر پورٹ)،ساہیوال، سرگودھا،جہلم 01، خیبر پختونخوا میں کاکول 47، تخت بھائی23،پشاور (سٹی 19)، مالم جبہ 16، کالام 04،باچا خان (ایئر پورٹ)، بنوں 03، کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 42،ایئرپورٹ 31)، کوٹلی 25،گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ 15، سندھ میں خیرپور 17، کراچی (ناظم آباد17، اورنگی ٹائون 11،فیصل بیس ،ڈی ایچ اے 10، مسرور بیس 09، ایم او ایس 04، سعدی ٹائون02،نارتھ کراچی03، کیماڑی ، جناح ٹرمینل، گلشن معمار، کورنگی 01)، جیکب آباد03،بلوچستان میں کوئٹہ 09، دالبندین 06،قلات 05،ژوب 02، لسبیلہ 01، گلگت بلتستان میں اوربگروٹ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت چلاس 43،دروش ، بونجی39،گلگت، نوکنڈی اورشہید بینظیر میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








