موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، اس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ

67

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے اور اس سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے، ہم اپنے بچوں کے لئے ایک صحت مند اور بامعنی مستقبل کی تشکیل کے لئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آج موسمیاتی تبدیلی سے درپیش کثیرالجہتی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مثبت اقدامات کے فائدے ہمارے لئے زیادہ نہیں ہو سکتے، کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں اور فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دن گئے جب موسمیاتی تبدیلی بند کمروں میں موضوع بحث تھی، اس سے ہماری روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، خوراک اور پانی کی حفاظت کا براہ راست تعلق آب و ہوا کے خطرات سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے ایک صحت مند اور بامعنی مستقبل کی تشکیل کے لئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔