اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، نیرہ نور پاکستان شو بز انڈسٹری کے افق کا ستارہ تھیں، ان کی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق ملی نغمہ …
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، نیرہ نور پاکستان شو بز انڈسٹری کے افق کا ستارہ تھیں، ان کی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق ملی نغمہ ”وطن کی مٹی گواہ رہنا“ آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیرہ نور نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر بے شمار گیت گائے۔ انہوں نے کہا کہ نیرہ نور ایک سادہ اور کم گو خاتون تھیں، ان کا ظاہری رکھ رکھائو سادگی کی اعلیٰ مثال تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیرہ نور کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)








