بیگم ثمینہ عارف علوی کی معذور افراد میں رکشے تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو

کراچی۔21اگست (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مرکزی قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایوان صدر پریس ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس سندھ میں معذور …

کراچی۔21اگست (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مرکزی قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایوان صدر پریس ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس سندھ میں معذور افراد میں رکشے تقسیم کرتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔

ان رکشوں کو خاص طور پر معذور افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ رکشوں کو مکمل طور پر ہاتھ سے چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ایسے جدید رکشوں سے معاشرے کے معذور افراد کو خود کفیل ہونے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خصوصی صلاحیتوں کے مالک افراد کو مرکزی قومی دھارے میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔