اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور بہبود سب سے مقدم ہے اور جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر ایک شخص تک نہ پہنچ جائیں اور اسکی بحالی نہ ہو جائے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، چاہے اس کے لئے کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کرنی پڑیں، پاکستانی عوام ہماری …
ہم وطنوں کی حفاظت اور بہبود مقدم ہے ،ہر ایک متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور بہبود سب سے مقدم ہے اور جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر ایک شخص تک نہ پہنچ جائیں اور اسکی بحالی نہ ہو جائے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، چاہے اس کے لئے کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کرنی پڑیں، پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طر ف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں بھی گئے اور سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔ بری فوج کے سربراہ نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مرد و خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ہم وطنوںکی حفاظت اور فلاح سب سے مقدم ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ سیلاب سے متاثرہ ہر ایک شخص تک نہ پہنچ جائیں بلکہ جب تک اس کی بحالی نہ ہو جائے چاہے کتنی ہی کوشش کیوں نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تحفظ، ریلیف اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے سول انتطامیہ کی معاونت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور اس قدرتی آفت پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔








