ہری پور۔03ستمبر (اے پی پی):،خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلندہونےپرسپل ویز کھول دئیے گئے،ڈیم انتظامیہ کے مطابق اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویزکھول دئیے گے ہیں،
خانپورڈیم میں پانی کاموجودہ لیول1981.97فٹ ہے ،ڈیم میں پانی کی آمد734.41کیوسک اورنہرسےاخراج136.18کیوسک ہےجبکہ سپل ویزسے 6500اضافی پانی کااخراج کیاجائے گا۔
ڈیم انتظامیہ کی جانب سے سپل ویز کھولنے سے پرہائی الرٹ پہلے ہی جاری کرکےعوام کوپانی سے دوررہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔