وزیرِاعظم شہباز شریف( آج)سیلاب سے متاثرہ روڈ و ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کچی بلوچستان کادورہ کریں گے

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (اتوار کو )سیلاب سے متاثرہ روڈ و ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کچی بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بی بی نانی میں سیلاب سے منہدم ہونے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ اور سیلاب میں مکمل طور پر بہہ جانے والے پنجرا پُل کی …

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (اتوار کو )سیلاب سے متاثرہ روڈ و ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کچی بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بی بی نانی میں سیلاب سے منہدم ہونے والے ریلوے پُل کا فضائی جائزہ اور سیلاب میں مکمل طور پر بہہ جانے والے پنجرا پُل کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیرِ اعظم کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں