اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقرایونیورسٹی کے بانی اورچیئرمین حنید لاکھانی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے دوست اقرا یونیورسٹی کے بانی اور چیئر مین حنید لاکھانی کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے ۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ان واقعات سے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ زندگی غیر یقینی اور تھوڑی ہے۔