وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دادو میں گرڈ اسٹیشن کو سیلابی ریلے سے بچانے کی ہدایت

288
نیازی دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ گھنائونے الزامات اور جبر کے سامنے استقامت اور صبر کے ساتھ کھڑے رہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو نقصان کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےاعلی سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلابی ریلے سے بچانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دادو و گردو نواح کے علاقوں میں سیلابی صورتحال سے 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کو خطرے کی خبر پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مورو شہر سے تین ایکسکویٹر روانہ کردیے گئے۔

وزیرِ اعظم سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کے بچاؤ و بحالی کے کام کی 24 گھنٹے خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔