وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

184

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورت حال اور سیلاب متاثرین کی ریسکیو،ریلیف اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔