وزیر اعظم شہباز شریف ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

270

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گئے ہیں، آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو رہی ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہون نے کہا کہ آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوم کے غیر معمولی دور حکومت، ان کی بے لوث خدمات اور شخصیت کو تاریخی خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔