وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس کی ملاقات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، شہری و دیہی ترقی، سماجی خدمات اور معاشی شرح نمو کیلئے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر کی ملاقات یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، شہری و دیہی ترقی، سماجی خدمات اور معاشی شرح نمو کیلئے …

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر کی ملاقات یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔

انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، شہری و دیہی ترقی، سماجی خدمات اور معاشی شرح نمو کیلئے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی شراکت داری کو سراہا اور انہیں معیشت کی مضبوطی، قیمتوں میں استحکام، بیرونی اور مالیاتی شعبوں میں پائیداریت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستانی معیشت اور عوام پر تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے اضافی سرمایہ کاری اور مالیاتی وسائل کی ضروریات کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں غیر متوقع تباہ کن سیلاب کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کیلئے 372 ملین ڈالر فراہم کرنے پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں میں بہت کم کردار ہے تاہم وہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔ عالمی بینک کے صدر نے کہاکہ پاکستان کو عالمی برادری کے مشترکہ تعاون سے تعمیرنو پر توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے سیلاب کے باعث نقصانات اور تباہی پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان میں تعمیرنو اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کیلئے فوری طور پر مزید 850 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

دونوں فریقوں نے ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے پاکستان میں نظم و نسق اور خدمات میں بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔