تائی پے۔ 11اکتوبر (اے پی پی):مشرقی تائیوان میں 5.6درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی)کے مطابق منگل کی صبح 3 بجکر 24 منٹ پر تائیوان کی مشرقی ہوالیئن کائونٹی اور اس کے پانیوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 20کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے …
تائیوان میں 5.6درجے شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
تائی پے۔ 11اکتوبر (اے پی پی):مشرقی تائیوان میں 5.6درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی)کے مطابق منگل کی صبح 3 بجکر 24 منٹ پر تائیوان کی مشرقی ہوالیئن کائونٹی اور اس کے پانیوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 20کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








