اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آئینی و قانونی عمل …
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام سےبھرپور حصہ لینے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔
اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔








