آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے

176

ایڈیلیڈ۔1نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں – بدھ کو ) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں زمبابوے اور نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے34 ویں میچ میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔زمبابوے کی ٹیم کریگ اروین کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیدرلینڈز کوسکاٹ ایڈورڈزلیڈ کر رہے ہیں۔اسی روز دوسرا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں ہی کھیلا جائے گا ۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔