سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک سے سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022 تک کی مدت میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو305.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.70 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک سے سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2022 تک کی مدت میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو305.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.70 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگاکی برآمدات سے ملک کو294.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،ستمبرمیں سوتی دھاگاکی برآمدات کاحجم 93.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں115.36 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبر میں 111.79 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

پہلی سہ ماہی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 637.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 525.59 ملین ڈالرتھا۔ستمبرمیں سوتی ملبوسات کی برآمدات کاحجم 223.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 223.09 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 184.24 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.34 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔\