لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ پاناماکیس میں کچھ نہیں‘اپوزیشن اسے سیاسی ایشو کے طور پر زندہ رکھنا چاہتی ہے جو کہ دم توڑ چکا ہے‘ عمران خان انتخابات 2018ءتک یوٹرن کی سنچری مکمل کرلیں گے‘ پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے اپنی سیاسی بقاءکیلئے بیانات …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا انٹرنیشنل سمپوزیم برائے بائیو میڈیکل میٹریل سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ پاناماکیس میں کچھ نہیں‘اپوزیشن اسے سیاسی ایشو کے طور پر زندہ رکھنا چاہتی ہے جو کہ دم توڑ چکا ہے‘ عمران خان انتخابات 2018ءتک یوٹرن کی سنچری مکمل کرلیں گے‘ پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے اپنی سیاسی بقاءکیلئے بیانات دیئے جاتے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تین روزہ پانچویں” بین الاقوامی سمپوزیم برائے بائیو میڈیکل میٹریل“سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر ملکی و غےر ملکی مندوبےن کی کثیر تعداد موجود تھی، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ بلاول بھٹو خود وزیر اعظم اور اپنے والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو بھی پتہ ہے کہ پاناماکیس میں کچھ نہیںہے‘ سیاسی ایشو کے طور پر اپوزیشن پاناما لیکس کو زندہ رکھنا چاہتی ہے،وفاقی وزیر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود ہی فیصلے کرتے ہیں اور خود ہی پیچھے ہٹ جاتے ہیں








