نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہی ملک کی ترقی مضمر ہے،رانا مشہود احمد خان

ملتان۔14 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حوصلہ ، ہمت ، عزم اور استدلال سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے طلباءو طالبات کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ایک وژن دیا …

ملتان۔14 دسمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حوصلہ ، ہمت ، عزم اور استدلال سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت اور صحیح خطوط پر آبیاری میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے طلباءو طالبات کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ایک وژن دیا اورعملی طور پر انقلابی اقدامات کئے ہیں۔آج ہمارے نوجوان تیزی سے اپنا تعلیمی سفر طے کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب نے -17 ارب روپے مالیت کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ، لیپ ٹاپ سکیم ، بیرون ملک حصولِ تعلیم کیلئے وظائف کا اجراء، نئی یونیورسٹیوں، کالجز، سکولوں کا قیام ، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی جیسے اقدامات کر کے تعلیمی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply